تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری طاقتیں کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، جب دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی نہیں ہوگی تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، ہمارے مثبت اقدام پر بھارت کے منفی رویے پر افسوس ہوا، بدقسمتی سے ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت تعلقات متاثر ہوئے، پاکسان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا آپ ایک قدم آگے آئیں گے، ہم 2 قدم آگے بڑھیں گے، مذاکرات کی پیشکش کے بعد بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا، دہشت گردی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہمارے مفاد میں نہیں ہے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کی سوچ نہیں بدل رہی، بھارتی حکومت بات چیت کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یکطرفہ مثبت رویے سے نتیجہ نہیں نکل سکتا، کوشش ہے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر ہوں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments

- Advertisement -