تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم ’پاکستان اسٹریٹیجی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ کا منصوبہ ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کو چین کی بڑی منڈی تک رسائی ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز پر توجہ دی جارہی ہے، سی پیک کے تحت ریلوے کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے، پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو زیادہ فائدہ ہے، پاکستان کی وجہ سے امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، ہم نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے، افغان امن عمل شروع کرنا امریکی صدر ٹرمپ کا اہم کارنامہ ہے، امید ہے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن بھی افغان امن عمل پر توجہ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برآمدات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے، خوش قسمت ہیں کہ کاروباری برادری کو ہم پر اعتماد ہے، زرعی ترقی اور گورننس کے نظام کے نظام کو بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، چاہتے ہیں کسانوں کو ان کی محنت کا بھرپور حصہ ملے۔

عمران خان نے بتایا کہ درآمدات اور برآمدات میں 40 ارب ڈالر کا فرق ہے، کاروبار میں آسانی سے متعلق انڈیکس میں بہتری آئی ہے، چاہتے ہیں سرمایہ کاروں کو یہاں مواقع اور فائدہ ملے، ہماری حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے بہترین پالیسیاں دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -