تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیرِ اعظم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دی جائے گی، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیرِ اعظم کو 100 دن کے ایجنڈے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

[bs-quote quote=”آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی اس کی تحقیقات کی جائیں: وزیر اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

انھوں نے کابینہ کے نمائندوں کو عمارتوں میں آتش زدگی کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی کہ آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی اس کی تحقیقات کی جائیں، اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کی ہدایت جاری کی، کہا کہ زکوٰۃ اور بیت المال کی تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ہماری کارکردگی کو بہ غور دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو توقعات ہیں، ہم نے عوام کو نئی سوچ دی ہے، تمام وزرا اپنے محکموں کا جائزہ لیں اور قوم کو بتائیں کہ محکموں کے کیا حالات ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے


عمران خان نے کہا کہ قوم کو ماضی کی حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے بارے میں بتایا جائے، کہ قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے بھی مزید قرضہ لینا پڑتا ہے۔

انھوں نے اجلاس میں بتایا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں عوام کی بہتری پر توجہ دی، اداروں میں عدم سیاسی مداخلت کی روایت ڈالی، صحت، تعلیم اور پولیس کے محکموں میں عدم سیاسی مداخلت کے حوصلہ افزا نتائج ملے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں 7 دن کام کریں، وزرا کے لیے کوئی چھٹی نہیں، مسائل کے حل کے لیے آؤٹ آف باکس حل تجویز کریں، عوام کو بتائیں ادارے کس طرح قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہم نے ماضی کی کریشن کو بے نقاب کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غریب عوام کے پیسے پر حکمران شاہانہ زندگیاں گزارتے تھے، تمام بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، گزشتہ 10 سال کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے لائی جائے۔

Comments

- Advertisement -