The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا پُرجوش خیرمقدم اورپُر عنایت میزبانی پرسری لنکن وزیراعظم اورعوام سے اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پر جوش خیرمقدم اورپر عنایت میزبانی پر سری لنکن وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا سری لنکا پاکستان ایک خاص دوست اور مضبوط شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پر جوش خیرمقدم اورپر عنایت میزبانی پر سری لنکا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سری لنکا کے عوام کا بھی شکرگزار ہوں، سری لنکا پاکستان ایک خاص دوست اور مضبوط شراکت دار ہے، متفق ہوں باہمی تعاون پرمبنی تعلقات کی فروغ کی راہ پرپیش قدمی جاری ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ نئی حکومتوں کےقیام کےبعدوزیراعظم کاسری لنکاکاپہلادورہ تھا، وزیراعظم عمران خان کاسری لنکن وزیراعظم نےپرتپاک استقبال کیا، دورے میں انھوں نے سری لنکاکےصدر،وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں دونوں ممالک کی قیادت نےتعلقات کےمزیدفروغ کیلئےمشاورت اور دونوں ممالک کاجامع اندازمیں تعاون کومزیدمستحکم کرنےپراتفاق ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نےپُرامن ہمسائیہ کےوژن پرزوردیا جبکہ پاک سری لنکاہائرایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کےتحت100اسکالرشپ کااعلان کیا ، 100اسکالر شپ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سری لنکاآزادتجارتی معاہدےکومزیدوسیع اورگہراکرنے ، علاقائی،بین الاقوامی سطح پردونوں ممالک کےمابین قریبی تعاون اور علاقائی،بین الاقوامی معاملات پرمربوط نقطہ نظرکومزیدمستحکم کرنےپراتفاق ہوا۔

سری لنکن وزیراعظم نےپاکستان کی جانب سےمستقل تعاون پرشکریہ اداکیااور وزیراعظم نےسری لنکاکےصدر،وزیراعظم کودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے مہندا راجا پاکسےکی شاندارمہمان نوازی پرشکریہ اداکیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں