تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے74ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاح میں شرکت کریں گے

نیویارک : وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے74ویں جنرل اسمبلی اجلاس کےافتتاح میں شرکت کریں گے اوریواین سیکریٹری جنرل کی جانب سے ظہرانے اور امریکی صدرکی جانب سےاستقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ اقوام متحدہ میں آج کی مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس کےافتتاح میں شرکت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان مصراورایتھوپیاکےصدورسےملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کی نیوزلینڈ کی ہم منصب جیسنڈرآرڈن سےملاقات ہوگی۔

یواین سیکریٹری جنرل کی جانب سے ظہرانےمیں وزیراعظم شریک ہوں گے، وزیراعظم اوآئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیرکے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ عمران خان امریکی صدرکی جانب سےاستقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

گذشتہ روز نیویارک میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، عمران سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات ہوئی، جس میں مسئلہ کشمیر کامعاملہ زیربحث آیا، عمران خان نے کشمیر پر تحفظات سے آگاہ کیا،کشمیرپرکردار اداکرنےکیلئے زوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی، دو طرفہ معاملات ، ایران سے تناؤ اور افغان امن عمل پربھی غورکیاگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا تھا دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں : عمران خان پر اعتماد ہے، مودی سے اچھے تعلقات ہیں، ثالثی کی پیش کش پر قائم ہوں: ٹرمپ

عمران خان اور ترک صدررجب طیب اردوان کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطےکی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرگفتگو کی گئی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

چینی وزیرخارجہ نےایک ماہ میں دوسری مرتبہ عمران خان سےملاقات کی، مقبوضہ کشمیر،خطے کی صورتحال اور علاقائی معاملات پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں سنگین انسانی بحران پیدا کر رکھا ہے،کرفیوسےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،مواصلات کی مسلسل روک تھام نے کشمیریوں کودہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

چینی وزیرخارجہ نےمسئلہ کشمیرپرپاکستان کی بھرپورحمایت کااعلان کیا، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پربھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر ، اطالوی وزیراعظم، سوئس کنفڈریشن اور ورلڈ بینک کے صدور سے بھی ملاقات ہوئی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے  اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -