تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم عمران خان آج اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ میں آج 14ویں  اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے،  اجلاس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کریں گے، عمران خان نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابقب سعودی عرب میں موجود وزیراعظم عمران خان آج مکہ مکرمہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد چودہویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اجلاس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کررہے ہیں۔

عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر سینئر وزراء وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، اس موقع پر روضہ رسول کے دروازے خصوصی طور پرکھولے گئے، انہوں نےمسجد نبوی میں نمازعصرپڑھی اورریاض الجنہ میں نوافل اداکئے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مدینے میں روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد سعودی شہر جدہ پہنچے تو مکہ کے گورنرپرنس خالد بن فیصل نے اہم حکومتی اہلکاروں کے ہمراہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -