اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ کووزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیربحث ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پربھی غور کررہی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 2008 سے اب تک سربراہان مملکت، پارلیمنٹرین کے علاج پربریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں کیمپ آفس پر ہونے والے اخراجات پربھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گا۔
اجلاس میں کیمپ آفس پرہونے والے اخراجات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ زیرغورآئے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں پر حملے، وزیر اعظم کی جواب دینے کی ہدایت
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں پر حملوں کا جواب دیا جائے، اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔