لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج وزیراعظم عمران صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم معاملات پر بریفنگ بھی لیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم کونیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تھر کے علاقے چھاچھرو میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پاکستان میں پہلا جلسہ تھروالوں کے ساتھ ہے۔
ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی کارروائی ہوگی‘ وزیراعظم
عمران خان کا کہنا تھا کہ تھر اس لیے آیا کہ پورے ملک میں یہ سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے جو سب سے پیچھے رہ چکا ہے، لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، یہاں پچھلے تین چار میں 1300 بچے خوراک نہ ملنے سے مرچکے ہیں، اقتدار میں آنے کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے 100 آر او پلانٹ لگانے اور علاقے کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔