تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کے افتتاح سے پہلے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان28 اکتوبر کی صبح11 بجے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق آج معاہدہ پر دستخط کردئیے۔

مزید پڑھیں : کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے،وزیراعظم عمران خان

معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے، بھارت یاتریوں کی فہرست 10دن پہلے پاکستان کو دے گا،

یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔

Comments

- Advertisement -