ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، پاکستان کےسرکاری نیوزچینل کو ایچ ڈی پر منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان 6 اگست کو ایچ ڈی نشریات کا افتتاح کریں گے اس حوالے سے فرینڈشپ سینٹرمیں وزارت اطلاعات کےتحت تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ سرکاری ٹی وی، ریڈیوپاکستان، اےپی پی اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ڈیجیٹلائز کر دی ہے۔
#Comingsoon pic.twitter.com/5efPzaqG7I
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) August 4, 2021
- Advertisement -
فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کے ماتحت 5اداروں کو جدیدتقاضوں سےہم آہنگ کر دیا، پی ٹی وی نیوز کو 6 اگست سے ایچ ڈی پرمنتقل کررہےہیں اور پی ٹی وی ہوم اوراسپورٹس کوپبلک پرائیویٹ پر لے جا رہے ہیں۔