تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان 2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے جبکہ  چین جانے  والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی ، وزیراعظم 2نومبرکی بجائےکل شام چین روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے وفد کے ارکان میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمربھی وزیراعظم کیساتھ ہوں گے۔

وفاقی وزیربرائےآبی پیداوارفیصل واوڈا ، ریلوے،منصوبہ بندی اورپورٹس اینڈشپنگ کے وزرا بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنرسندھ اورسینئروزیرپنجاب علیم خان کی روانگی کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہےگا، دورےمیں وزیراعظم چینی صدرسے بھی ملاقات کریں گے جکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

وزیراعظم چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شرکت کریں گے، پاکستان بطور مہمان خصوصی ایکسپو  میں شریک ہوگا اور وزیراعظم عمران افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے

دورے میں پاکستان اورچین کےدرمیان معاہدوں پربھی دستخط ہوں گے۔

گذشتہ روز  چینی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے،  عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا۔

خیال رہے  دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -