اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرعوام سے براہ راست رابطے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 4 اپریل کو عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، ٹیلیفون لائنز اتوار کی سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کےساتھ کی دوسری نشست میں عوام وزیراعظم عمران خان سے 4اپریل کوفون پر براہ راست بات کریں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 4 اپریل بروز اتوارآپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جوابات ہوں گے ، عوام اس نمبر پر 051-9224900 رابطے کرسکیں گے ، ٹیلیفون لائنز اتوار کی سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں