اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے، عمران خان کو امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی اور شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کراچی میں تین مہینے رہ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں، وسیم اختر
وزیراعظم کو پارٹی ممبران نے شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کی صورت حال پر بھی اعتماد میں لیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے پارٹی وفد کو مستقبل قریب میں کراچی کا باضابطہ دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔



