وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم 9 دسمبر کو بروز اتوار کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو شہرِ قائد کا ایک روزہ دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے


خیال رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں