جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

عید الفطر، طیارہ حادثے کے شہدا اور کرونا میں‌ جاں‌ بحق افراد کو یاد رکھیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس بار روایت سے ہٹ کر عید مناتے ہوئے طیارہ حادثے کے شہدا اور کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کو اپنی خوشیوں اور دعاؤں میں یاد رکھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چاہتاہوں اس بار قوم روایت سے ہٹ کر عید منائے، پہلے طیارہ حادثہ میں شہدا اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دست دعا بلندکریں اور پھر کرونا وبا کے نتیجے میں ہم سے جدا ہونے والوں کے لیے دعا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس اوپیزکا بھرپور خیال اورلحاظ رکھیں،نمازعید کی ادائیگی سمیت چھٹیوں میں سماجی فاصلوں کاضرورخیال رکھیں۔

- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے دعا کی کہ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پرسایہ فگن فرمائیں،آمین‘۔

قبل ازیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ماہِ شوّال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چاند نظر آگیا، ملک بھر میں‌ عید الفطر کل منائی جائے گی

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان، راولپنڈی اور سندھ کے علاقوں سے چاند کی شہادات موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں