تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

وزیراعظم عمران خان کا دیا میربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دیا میربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر عمران خان کو دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کی پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دیامیربھاشا ڈیم سائٹ وزٹ پہنچے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا فیصل واوڈا ،علی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دیامیربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر عمران خان کو دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کی پیشرفت پربریفنگ دی۔

وزیراعظم دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے، دیامیربھاشاڈیم میں81لاکھ ایکٹرفٹ پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہے، اس منصوبے سے 12لاکھ 30 ہزار ایکڑزرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا۔

منصوبے کی بجلی کی پیداواری گنجائش 4500 میگاواٹ ہے ، منصوبےسےسالانہ18ارب10کروڑیونٹ سستی اور ماحول دوست توانائی پیدا ہوگی اور سستی بجلی کی پیداوار سےموجودہ بجلی کے ٹیرف میں کمی آئے گی جبکہ بجلی پیداوار کے لئے تیل کی درآمد کا بل کم ،زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

منصوبےسے اسٹیج ون میں نیشنل گرڈ میں2160میگاواٹ بجلی شامل ہوگی ، دیامیر بھا شا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی لائف 35 سال بڑھ جائے گی اور منصوبے سے 16500 افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

دیامیربھاشاڈیم کی تعمیر سے مقامی افرادکےمعیار زندگی میں بہتری آئےگی اور سستی اور ماحول دوست ہائیڈل پاور حاصل ہوگی جبکہ اسٹیل ، سیمنٹ سمیت مجموعی تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا۔

یاد رہے ذخائر آب کی تعمیر کے ذریعے پانی اور توانائی میں خود کفالت کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نےدیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے بیان میں کہا تھا دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، ڈیم میں 6.4ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی ، زرعی مقاصد کیلئے مزید 1.2ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا، منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ہائیڈل پاور سمیت اسٹیل ، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے ترقی کریں گے۔

خیال رہے رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا اپنے پیغام میں کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ ڈیم سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

بعد ازاں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔