پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے، جہاں وہ لاہور میں ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کریں گے اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے2 صوبوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم لاہورمیں ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کریں گے ، خطاب میں 100روزہ پلان اور حکومتی کارکردگی کواجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے کراچی کے دورے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ لیں گے اور قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں :  وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا عندیہ دے دیا

یاد رہے 10دسمبر کو بھی وزیراعظم عمران نے لاہور کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  مشکل حالات سےنکلنے کے لئے بنیادی اقدامات کررہے ہیں ، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے مثبت ردعمل ملا،  2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب تھا، اوورسیز کو سہولیات دینے سےترسیلات زر10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سرمایہ کارپیسہ بنائے گا، تودوسرا اسے دیکھ کر سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کار وہیں آتا ہے، جہاں اسےفائدہ ہو، ایکسپورٹ بڑھانی ہیں، منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے ، انہوں نے دورے کا آغاز مزار قائد پر حاضری سے کیا،  مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا جبکہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں