تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کے لیے آیا ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندگی ہے، کرپشن کرنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کے لیے آیا ہے، تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے، ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا، ان سے ڈیل کرنا سب سے بڑی غداری ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ میانوالی کے موقع پر مدر اینڈ چائلڈ اسپتال، میانوالی یونی ورسٹی اور میانوالی سرگودھا روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، اور کہا کہ اللہ تیری بڑی شان ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ میں تھا مریض کا یہ حال ہے کسی بھی وقت مر سکتا ہے، اب سوچتا ہوں مریض جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا لگنے سے، ان کے تو دل، گردے ٹھیک نہیں تھے، ذیابیطس بھی تھا اور پلیٹ لیٹس بھی کم تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں جو کامیاب سسٹم ہے ہم وہ زبردست بلدیاتی نظام پاکستان میں لے کر آئیں گے، پاکستان میں کبھی بھی بلدیاتی نظام اچھا نہیں آیا، کبھی ایسا بلدیاتی نظام نہیں آیا جو کے پی، پنجاب میں لانے والے ہیں، ایک صوبے میں فنانس کمیشن اور فنانس ایوارڈ بنے گا، بلدیاتی نظام میں پیسا صوبوں کے ذریعے گاؤں میں منتقل ہوگا، گاؤں میں الیکشن ہوں گے اور وہ خود فیصلہ کریں گے کہ پیسا کہاں خرچ کرنا ہے، گاؤں کے لوگ خود اپنے پرائمری اسکولوں کی نگرانی کریں گے، وہ دیکھیں گے اسکولوں کا نظام اور تھانہ ٹھیک کام کر رہا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا صوبوں سے اختیارات ڈسٹرکٹ اور گاؤں کی سطح پر کبھی نیچے نہیں گئے، ہمارے بلدیاتی نظام سے پیسا اوپر سے نیچے گاؤں تک آئے گا، نئے بلدیاتی نظام کا قانون بن چکا ہے، جلد عمل درآمد ہوگا، شہروں میں انتخابات ہوں گے، ناظم بنے گا اور وہ اپنی ٹیم بنائے گا، ماضی میں لاہور سے وزیر اعلیٰ بنا تو سارا پیسا صوبائی دارالحکومت میں خرچ ہوا، رورل سندھ کی جماعت جیتی تو کراچی پیچھے رہ گیا۔

وزیر اعظم نے کہا بے روزگار سیاست دان کنٹینر پر اس لیے آئے کہ ان کی دکان بند ہو رہی ہے، جھوٹا منڈیلا شہباز شریف اور پانی آتا ہے بھی کنٹینر پر پہنچ گئے، فضل الرحمان کے ہوتے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے، ملک کے خلاف سازش کے لیے مولانا ہی کافی ہیں۔

انھوں نے کہا 4 سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا ہے، اب ملک میں ڈالر زیادہ آ رہےہیں، روپے میں استحکام آ گیا ہے، باہر سے سرمایہ کاری شروع ہو چکی ہے، پاکستان کی سمت درست ہو گئی ہے، سسٹم جب کرپٹ ہو جاتا ہے تو ہر ادارے میں پیسا بنانے والا مافیا بیٹھ جاتا ہے جو تبدیلی کی راہ میں کھڑا ہوتا ہے، اسی لیے مشرف نے نواز شریف کو این آر او دے کر ملک سے باہر بھیجا، کرسی پر مشکل آئی تو پھر زرداری کو این آر او دے کر بلا لیا۔

Comments

- Advertisement -