وزیراعظم کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال، خوشحال بلوچستان اور
The news is by your side.

Advertisement

قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن واستحکام آئے گا: وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم نے آج سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور چیلنجز پر بریفنگ دی گئی.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچے، آرمی چیف نےکوئٹہ ایئربیس پروزیراعظم کا استقبال کیا.

اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، چیلنجز، خوشحال بلوچستان، سی پیک منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر باڑلگانے پربریفنگ دی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم عمران خان کےساتھ تھے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، چیلنجز، خوشحال بلوچستان، سی پیک منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر باڑلگانے پربریفنگ دی گئی.

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل ہے. بلوچستان میں استحکام پرتوجہ مرکوزکیےہوئے ہیں.

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا.

وزیراعظم نے کہا کہ قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن وترقی آئے گی، امن ترقی و خوش حالی کی درست منزل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں