تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: آئی ایس آئی کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم عمران خان

واضح رہے کہ رواں سال جون میں وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا تھا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔