اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی پر بریفنگ لی اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان کاآئی ایس آئی سیکریٹریٹ کادورہ کیا ، ، اس موقع پر خارجہ ،دفاع،اطلاعات اورداخلہ کے وزرا بھی تھے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور شرکا کا استقبال کیا۔

دورے کے موقع پر اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کوعلاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نےقومی سلامتی کودرپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں