جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل قبائلی علاقے باجوڑکا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل باجوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، انہیں فاٹا اصلاحات سے متعلق پیشرفت پربریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل قبائلی علاقے باجوڑ کا دورہ کریں گے، فاٹا کے انضمام کے بعد یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، افتخار درانی، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان باجوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کو فاٹا اصلاحات سے متعلق پیشرفت پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے شاکس لیویز سینٹر میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فاٹا میں پانچ سال تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں نئے اسکول اور صحت کے مراکز کو آباد کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قبائلی عوام کو ان کا حق دلوائے گی اور تمام نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں