اسلام آباد: وزیر اعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یک جہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل مظفر آبادجائیں گے.
اس موقع پر وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے.
وزیراعظم نے 6 ستمبر سے متعلق فیصلے کی روشنی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھرمیں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیا جائے.
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات سےکشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا جائے، ملک بھرکےعوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں.
Today is the 32nd day of the siege of IOJK by the Indian Occupation Forces of the Modi Govt. Under cover of this siege, Indian forces have killed, injured (with pellet guns), abused Kashmiri men, women & children. Men have been taken away & thrown into prisons across India.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
بعد ازاں وزیر اعظم نے ایک ٹویٹکیا، جس میں انھوں نے کشمیر میں بھارت کے غاضبانہ قبضے کو تنقید کا نشانہ بنایا.
مزید پڑھیں: ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکٹر اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم
انھوں نے کہا کہ آج مودی کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیرپرقبضے کا32 واں دن ہے، بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو قتل کیا،پیلٹ گنز سے زخمی کیا.
کرفیو کے دوران بھارتی فورسزنے کشمیری مرد، خواتین، بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی جیلوں میں ڈال دیا گیا.