بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف اور غیر قانونی قبضے کو چھڑانے کیلئے جدوجہد کو ہمارا سلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ13جولائی 1931کے شہداء موجودہ کشمیری مزاحمت کے بانی ہیں، ہندوتوا ریاست کشمیریوں کا تناسب اور شناخت بدلنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں : آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ ساتھ ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں