اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل  انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔

صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سےپیچھےہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی قومی مفاد کے حصول کے لئے یوٹرن لینے کو بڑے لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سےبڑابے وقوف لیڈرنہیں ہوسکتا، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق یو ٹرن نہ لینےوالاکبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، تاریخ میں نپولین اورہٹلرنےیوٹرن نہ لےکرتاریخی شکست کھائی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی تھی اور اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہوگیا تھا ۔

پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں