پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

سربرینیکا میں قتل عام کا دن، ’ہمیں خطرہ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سربرینکا میں قتل عام میرےلیےصدمے کا باعث ہے، ہمیں خطرہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربرینیکا میں قتل عام کے 25سال ہونے پر پیغام میں کہا آج بھی سربرینکا میں قتل عام میرےلیےصدمے کا باعث ہے ، سربرینیکا میں قتل عام کا دن مجھے آج بھی یاد ہے ، صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح یہ قتل عام ہونے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیاکوایسےواقعات کاتدارک کرناہوگا، ہم سب سربرینیکا کے سانحے پرشاک میں تھے، کبھی سربرینیکا میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات تھی، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس سےسبق سیکھیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام کومشکلات کاسامناہے ، آج بھی 8لاکھ بھارتی فوجیوں نے 80لاکھ کشمیریوں کویرغمال بنارکھاہے، ہمیں خطرہ ہے کہ وہاں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو۔

وزیراعظم نے پاکستان کےعوام اورحکومت کی جانب سےبوسنیاکےعوام کونیک خواہشات کا پیغام دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں