تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں  تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ان  کے ہمراہ جائیں گے ، وزیراعظم پیر کی رات دورہ چین کےلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ہوں گے ، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پیر کی رات دورہ چین کے لئے روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر ملاقاتیں ہوں گی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔

مزید پڑھیں : سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، وزیر اعظم عمران خان

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں, منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کروں گا، دورے میں چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتیں پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ہوں گی، اہم دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

خیال رہے امریکہ روانگی سے قبل 17 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی تھی، یا جینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، جس پر وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان اورچین کی روایتی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

اس سے قبل مئی میں وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

واضح رہے اپریل میں وزیراعظم نے چینی صدرکی دعوت پر4روزہ سرکاری دورہ کیا تھا ، اس دوران وزیراعظم کی چینی صدراورہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقات ہوئی جبکہ عمران خان نے چین کےاعلیٰ حکام،سرمایہ کار، تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران میں سرمایہ کاری کے14معاہدوں پردستخط کئے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -