تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا  ، وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے گرین یورو بانڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ، گرین یورو بانڈ واپڈا کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے جاری کیا گیا ، یہ بانڈ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لئے جاری کئے گئے۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے، وزارت خزانہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، مہمند اور بھاشا ڈیم ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔

خیال رہے پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اپنے پہلے 50 کروڑ ڈالرز کے گرین یورو بانڈ کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے واپڈا یورو بانڈز میں بڑے پیمانے پر بولی موصول ہوئی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ عالمی فنانس مارکیٹ میں گرین یورو بانڈ کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں کیونکہ اس کی مدد سے 500 ملین ڈالر کی ضرورت کے مقابلے میں تین ارب ڈالر کے لگ بھگ آفرز آئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -