جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے جھل جھاؤ بیلہ کی بحالی و اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم نے جھل جھاؤ بیلہ کی بحالی و اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے سے بلوچستان کے عوام کوآمدورفت آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جھل جھاؤ بیلہ کی بحالی و اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبےمیں جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈنگ بھی کی جائےگی ، 80 کلو میٹر جھل جھاؤ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے۔

منصوبےکونیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی ، 11,835 ملین روپے کی لاگت کامنصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا ، 2لین کی سڑک کی تکمیل پرروز 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔

منصوبےسےسے بلوچستان کے عوام کوآمدورفت آسانی ہوگی اور معاشی،معاشرتی،صنعتی،تجارتی،زرعی،سیاحتی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ منصوبے کی تعمیر کےدوران مقامی افراد کے لیے روزگارکے3ہزارمواقع پیدا ہوں گے۔

خیال رہے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں