اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے ، دورے میں عمران خان گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کے دورے کا امکان ہے، دورے کے دوران عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے جبکہ راوی کنارے شہربسانےکےمنصوبے اور تھل کینال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور مون سون شجر کاری مہم کےتحت پودا بھی لگائیں گے جبکہ متعدد صوبائی وزرا بھی ملاقات کریں گے۔
دورہ لاہور میں عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کےامورپرپنجاب کے اقدامات پربریف کیاجائے گا، وزیر صحت یاسمین راشد وزیراعظم کو صحت ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پربریف کریں گی۔