تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے  ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سے ملاقات میں  پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا اور پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کوگرمجوشی سےمبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دیں، پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو اب ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں میچز کی وہ شکل نہیں جو پاکستان میں ہے، کوشش ہےاور بھی ایونٹ کرائیں جسے سے عوام کو تفریح کےمواقع ملیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کوگرمجوشی سےمبارکباد دیتے ہوئے کہا اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم سے کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال اور ٹیم منیجمنٹ کی ملاقات

وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے کہا خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ، تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں ، یہ دنیا کو پاکستان کامثبت پیغام ہے

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم مینجمنٹ کی ملاقات ہوئی تھی،
وزیراعظم نے پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوش آئندہے، ایونٹ سے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک نے پی ایس ایس 5 کے ملک میں انعقاد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

Comments

- Advertisement -