تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نواز شریف کی تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں تازہ سیاسی صورتحال حکومتی امور اور نئی قانون سازی پرمشاورت گئی جبکہ گزشتہ روز ہونیوالی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو ہوئی۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی، نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر اور ملک کےاتحادکی ضمانت ہیں، پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔.

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آئی، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپوزیشن کی اے پی سی پر بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ

خیال رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ کرلیا ، اہم حکومتی رہنماکچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

د رہے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں اے پی سی کی قرارداد پیش کی تھی، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ موجودہ حکومت کو الیکشن میں دھاندلی سے عوام پر مسلط کیا گیا، اس لیے اے پی سی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، متحدہ اپوزیشن ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کرتی ہے، اکتوبر، نومبر میں بڑے شہروں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے، دسمبر میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جب کہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -