The news is by your side.

Advertisement

رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیربرائےنیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ رمضان کے پیش اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے ، بروقت فیصلے کئےجائیں جس سے ملک میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی سید فخر امام کی ملاقات ہوئی م ملاقات میں گندم اسمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےاقدامات اور آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوارکیلئےبہتربیج کےاستعمال کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت گندم ودیگراشیائےخوردونوش کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےپرعزم ہے، ذخیرہ اندوزی،اسمگلنگ کےتدارک کیلئےآرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے اور آرڈیننس کےذریعےملوث عناصر ،افراد کیخلاف سخت قانون کا اطلاق ہوگا۔

وزیراعظم نے وزیربرائےنیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ رمضان کے پیش اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے ، بروقت فیصلے کئےجائیں جس سے ملک میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا، موجودہ حکومت زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے ، چین کےتجربات سے استفادے کامقصد زرعی شعبے کوفروغ دیناہے۔

ملاقات میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئےکئےگئےاقدامات پر بھی وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں