ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

وزیراعظم سے پارلیمنٹیرینز کی ملاقات، مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات میں اسپتال ، انڈرپاس کی تعمیر اور سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹیرینز کی ملاقات ہوئی ، پارلیمنٹیرینز میں صاحبزادہ محبوب سلطان، صوبائی وزیر پنجاب سردار آصف نکئی جبکہ ممبران قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ملک عمراسلم اور محمد امیر سلطان بھی شامل تھے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی ، صاحبزادہ محبوب سلطان نے جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی تعمیرکی درخواست کی جبکہ شفیق آرائیں کی جانب سے لودھراں میں ریلوے انڈرپاس کی تعمیرکی درخواست گئی۔

وزیراعظم نے اسپتال اور انڈرپاس کی تعمیرکی درخواست پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ، شفیق آرائیں نےملتان لودھراں روڈاپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں حیدرعلی خان نےسوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، وزیر اعظم نے کہا سیاحت کے فروغ اور ماحولیات جنگلات کے تحفظ کیلئے وفاق ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نےسوات موٹروےکی توسیع درخواست پرعملدرآمدکی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر پرنس نوازالائی نےبٹگرام میں گرڈاسٹیشن اور سڑک تعمیر کے منصوبے پرشکریہ ادا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں