تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘یہ ماہ اہم ہے، ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ ماہ اہم ہے، اگر عوام نے ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے اور ملک وبا سے محفوظ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کوروناکے معاملے پریہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیزپرعمل ہواتوپیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس اوپیزپرعملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں، اگرلوگوں کو احتیاط کرائیں تووباسے بچاجاسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کرناضروری ہے ۔

عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزرا اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خودمعائنہ کریں، عوام کوایس او پیز پرعملدرآمدکی زیادہ تاکیدکی جائے۔

Comments

- Advertisement -