تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

‘سابق حکمرانوں نے قرض لیکر ہمیں غلام بنادیا’

اسلام آباد: منی بجٹ لانے پر کیوں مجبور ہیں؟ وزیر اعظم نےکابینہ ارکان کو صاف صاف بتادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر کھل کر گفتگو کی، وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کابینہ اراکین کو بتایا کہ حکومت منی بجٹ لانے کے لئے کیوں مجبور ہیں۔

وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کرہمیں غلام قوم بنادیا، ماضی میں اربوں کے قرض نہ لیے ہوتےتو ملک معاشی دلدل میں نہ پھنستا، سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کو قوم کو آج بھگتنا پڑرہا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی اداروں کےقرض ، سود واپس کرنے کے لیے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، عوام کی ٹیکس کی کثیر رقم عالمی اداروں کو سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، وزیر اعظم کل وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منی بجٹ پر پھر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں مشیر خزانہ نے وضاحت دی کہ منی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط بھی منوائی ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں منی بجٹ پر لاعلم ہونے پر اتحادی جماعتوں کے وزرا نے اعتراض اٹھایا تھا، اتحادی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں بتائیں تو سہی کہ بل میں ہے کیا پھر دیکھیں گے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بالکل ہم آپ کو بریفنگ دینے کے لیے علیحدہ سیشن رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -