تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیراورسیکیورٹی سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، جس میں مقبوضہ جموں کشمیراورسیکیورٹی سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے مدت ملازمت میں توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات ہیں۔

خیال  رہے چند روز قبل ہی حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کرلی اب بھارت سے مذاکرات کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔بھارت نے مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری سمجھا۔

مزید پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی،اب سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،عمران خان

عمران خان نے کہا تھا خدشہ ہے بھارت پاکستان پرحملے کے بہانے ڈھونڈے گا، حملہ ہواتوبھارت کوبھرپورجواب دینے پرمجبور ہوں گے، دوجوہری طاقتوں میں جنگ ہوئی تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اس وقت جونازک صورتحال ہے وہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کوآباد کرنےکی سازش کی جارہی ہے۔ اسی لاکھ سے زائد افراد کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے، کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -