تازہ ترین

فیصلہ حق میں ہو یا خلاف عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ حق میں ہویا خلاف عدلیہ کی تعظیم سب کےلیےلازم ہے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالدجاویدخان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو اہم کیسز کے حوالے  سے بریف کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میرے دل میں عدلیہ کابےانتہا احترام ہے، فیصلہ حق میں ہویاخلاف عدلیہ کی تعظیم سب کےلیےلازم ہے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان  نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متعلق کہا تھا کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں، ہم ملک میں قانون کی عملداری  لارہےہیں، برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں قانون سے بالا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان ، کہاں ہے مدینہ کی ریاست۔

Comments