تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارت میں 50کروڑ اقلیتوں کو خطرے میں ڈال دیا، وزیرِ اعظم

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے وفد سے ملاقات میں کہا کوشش ہے تعلیمی نظام کی بنیاد پر معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جا سکے، مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارت میں 50کروڑ اقلیتوں کو خطرےمیں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کےطلبا کے وفد کی ملاقات ہوئی ، دورے کا مقصد بزنس کے مواقع اور سیاحت سےمتعلق آگاہی حاصل کرنا ہے، طلباء نے مختلف موضوعات پر وزیر اعظم سے سوالات کئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، کرپشن اور انسانی وسائل کے فروغ کو نظر انداز کرنے سے ترقی جمود کا شکار ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ساٹھ کی دہائیوں میں پاکستان جنوبی ایشیا ء میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ستر اور اسی کی دہائیوں کے سیاسی فلسفوں کی وجہ سے جہاں صنعتی عمل جمود کا شکار ہوا وہاں سیاست میں پیسہ اور کرپشن شامل ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا عام آدمی کی حالت زار اور کرپشن کےپیش نظر سیاست میں قدم رکھا ، 22سال کی مسلسل جدوجہد کی بدولت 2بڑی سیاسی پارٹیوں کو شکست دی، ہمارا مقابلہ اس مافیا سے ہے ، جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس مافیا سے ہے ، جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہی ہے، ترقی میں انسانی وسائل کافروغ اورترقی کی اہمیت مسلم ہے، ماضی کی حکومتوں نےانسانی وسائل کےفروغ کو یکسر نظر انداز کیا ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج جہاں ملک سے کرپشن کا خاتمہ اورتعلیمی نظام بہتر کرنا ہے، 3 مختلف نظام تعلیم انسانی وسائل کے فروغ اور ترقی کی راہ میں بڑا چیلنج ہے، حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے لیےکوشاں ہے ، کوشش ہے تعلیمی نظام کی بنیاد پر معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جا سکے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا توملک سنگین معاشی حالات کا شکا ر تھا، موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے ، معاشی اقتصادی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستےگھروں کی تعمیر،ترقیاتی منصوبوں موافق پالیسیوں سےمعیشت اوربہترہوگی، اقلیتوں کےحقوق کے مکمل تحفظ اور برابر شہری تصور کرنے پر یقین ہے، اسلام اوربابائے قوم کی تعلیمات اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا بھارتی حکومت کی آر ایس ایس نظریے کی پالیسیوں سے خطے کے امن کوخطرات ہیں، بھارت سرکار کی فسطائی پالیسیوں سے بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں ہے، مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارت میں 50کروڑ اقلیتوں کو خطرےمیں ڈال دیا۔

عمران خان کی مقبوضہ کشمیرمیں 150دن سے زائد مسلسل کرفیو کی شدیت مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی سرکار کے ظلم و ستم نے جمہوری دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

وزیراعظم نے طلبا سے خوشگوار قیام اور آگاہی حاصل کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -