وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قابل عمل ضابطہ اخلاق اور مجوزہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ۔
ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کی قیادت کو پروان چڑھانے کے حوالے سے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کرنے اور مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/s7NhGFOFG4
— PTI (@PTIofficial) December 4, 2019
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام نے ذہنوں میں ڈال دیا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انگریزوں نے مدارس کو دیے جانے والے فنڈ قابو کر لیے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کیا۔ نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، ناانصافی ہے ایک طرف انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ہوتے تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، ناانصافی ہے کہ ایک ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ مدارس کے طلبا کو بھی مواقع دیے جائیں۔