بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کےاجلاس کےبعد نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے ، جس میں حکومتی پالیسیاں اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کو اسلام آبادطلب کرلیا، جس کے بعد سید صمصام بخاری بذریعہ سڑک اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

صمصام بخاری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات میں حکومتی پالیسیاں اجاگرکرنےسےمتعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، انہیں فیاض الحسن چوہان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

خیال رہے کہ اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے  واضح کیا گیا تھا  اس نوعیت کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی جبکہ وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں