منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران کا مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی افراد کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں ، حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت لیا، ٹی ایل پی نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور عوام اور سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا ، کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی شدت پسندوں کوواضح پیغام دینا چاہتاہوں، مغربی شدت پسنداسلاموفوبیا اورنسل پرستی سےمسلمانوں کےجذبات مجروح کرتے ہیں، ہم مسلمانوں کے دل میں پیغمبراسلامﷺکے لیے بہت محبت اوراحترام ہے ، ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا میں ان مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں جنھوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں منفی تبصرہ غیرقانونی قراردیا تاکہ وہ یہی معیار اپنائیں جو جان بوجھ کرتوہین رسالت کرکے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے اپنے پیغام کو پھیلاتے ہیں ، شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ جذبات مجروح کرنےپر 1.3ارب مسلمانوں سےمعافی مانگیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں