اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بروقت اقدامات کے ثمرات : پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صرف 0.5 بلین ڈالر رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ فروری میں سکڑ کر صرف 0.5 بلین ڈالر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بر وقت قابو پانے کے ثمرسامنے آرہے ہیں اور خسارہ فروری میں سکڑ کر صرف 0.5 بلین ڈالر رہ گیا۔

عمران خان نے بتایا کہ جنوری کی نسبت خسارہ 2 بلین ڈالر کم اور رواں مالی سال کاسب سے کم ماہانہ خسارہ رہا۔ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے جبکہ درآمدات اپنے عروج سے 21 فیصد کم ہیں اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں ترقی ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں