تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ مودی سرکار کی فاشسٹ ذہنیت کا آئینہ دار ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ آر ایس ایس آئیڈیالوجی کا آئینہ دار ہے اور طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرکامحاصرہ 100دن سے جاری ہے، محاصرہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ آر ایس ایس آئیڈیالوجی ظاہرکرتاہے، کشمیری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، طاقتورممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کہا تھا کہ بھارت ہندؤوں کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی پر اسرائیلی طرز پر بستیوں کی تعمیر کرے گا، پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کو 115واں روز ہے، برفباری اور سرد موسم میں کشمیریوں کو کھانے کی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے، د وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -