‘ 8ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو، دنیا اب کشمیری عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو8 ماہ سے زائد عرصےسےجاری ہے، دنیا اب کشمیری عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں، جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بغیر طبی،مالی،مواصلاتی،غذائی امداد کے غیر انسانی سیاسی وعسکری کرفیو8ماہ سےزائد عرصے سے جاری ہےاور ہندو توا کی پیروکار مودی سرکار نے کشمیریوں کو سہولتوں سے محروم رکھا۔
Under an inhumane politico-mly lockdown continuing for over 8 months now without any provision of medical, financial, communication or food assistance. In fact the racist Hindutva Supremacist Modi Govt has ensured that Kashmiris are deprived of all basic amenities during lockdown
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم ہیں، دنیا کے مختلف حصوں میں وباکے دوران بندشوں کیخلاف مظاہرے ہورہےہیں، دنیااب کشمیری عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔
Demonstrations in various parts of the world are now going on against lockdowns during a pandemic – despite prov of medical, financial, communication & food assistance. Perhaps now int community can understand the suffering of Kashmiris in IOJK as they suffer brutal oppression
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی کوشش کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے خلاف اقدام ہے، پاکستانی بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتا رہے گا، اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وائرس پر مرکوز ہے بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں آبادی تناسب تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔