منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ منصوبہ : نوکریوں اور معاشی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ منصوبہ لاہور کیلئے مددگار ثابت ہو گا، منصوبے کی بدولت نوکریوں اور معاشی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پراجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور حیدر، چیف سیکریٹری پنجاب،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین راوی اربن ڈیولپمنٹ شریک ہوئے جبکہ سرمایہ کاروں اورتعمیراتی شعبےسے وابستہ معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں راوی ریورفرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پرعملدرآمد پرگفتگو کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ منصوبہ لاہور کیلئے مددگار ثابت ہو گا، یہ پانی کی قلت دور،معاشی عمل تیز کرنے کا کلیدی منصوبہ ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بدولت نوکریوں،معاشی سرگرمیوں کےمواقع پیدا ہوں گے ، منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز میں عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کےتحت منصوبے میں پیشرفت پر نظر ہے، منصوبے کیلئے طے شدہ اہداف کو مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں