تازہ ترین

وزیراعظم کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی تاکہ تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ، وزیراقتصادی امور،گورنراسٹیٹ بینک کی شریک ہوئے، اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، اشیائے ضروری میں غریب سب سےزیادہ آٹےکی قیمت سےمتاثرہوتےہیں۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں کمی کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے،تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور پاور کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، چینی درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -