ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی، کرتارپورراہداری کے ذریعے بھارتی سکھ بنا ویزے کے کرتارپور صاحب درشن کے لئے آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ شکرگڑھ میں  کرتارپورپہنچے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور تا ڈیرہ نانک صاحب راہداری سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وفاقی وزراء وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، شفقت محمود، گورنر پنجاب چوہدری سرور، شیخ رشید اور غیر ملکی سفیر بھی کرتار پورکوریڈور کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں جبکہ بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو،2بھارتی وزرا بھی موجود ہے، تقریب میں سکھ یاتریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہیں۔

- Advertisement -

https://youtu.be/RtTtZwZmiNU

تقریب  کے لئے جلسہ گاہ تیار گیا گیا، جس  میں مہمانوں کے لئے تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ بیس فٹ چوڑ ا اور ساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپور صاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کرتارپورکوریڈورفیز1میں ساڑھے4 کلومیٹرسڑک تعمیرکی جائےگی،  کرتارپورکوریڈورفیزون میں بارڈر  ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر کیاجائےگا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگردوارہ کرتارپورصاحب کی توسیع کی جائےگی، دریائے راوی پر 800میٹرطویل پل اورپارکنگ ایریابھی بنےگا۔

منصوبہ مکمل ہونےپریاتریوں کوکرتارپورکے لئےویزےکی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کومخصوص دورانیےکااجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔

بھارت کے سرکاری وفد کی آمد

کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے لیے بھارت کا سرکاری وفد براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گیا ہے ، واہگہ بارڈر پر بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری کا استقبال کیا گیا ، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب کرتارپورراہداری کےسنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کے لئے بھارت سے 40صحافی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کی آمد


وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’’جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے’’۔

سکھ برادری


کرتار پور صاحب کے گرنتھی گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ آج ہم سکھ لوگ بہت خوش ہیں ، سو سال کی عمر والا سکھ بھی بہت خوش ہے بلکہ یوں کہیں کہ آج پوری سکھ برادری پاکستان کی حکومت سے بہت خوش ہے’’۔

انڈیا پنجاب کے وزیر اعلی کے بیان پر گرنتھئ گوبند سنگھ نے کہا مذہب کو مذہب ہی رہنا دینا چاہیے نہ کے سیاست کرنی چاہئے ہم پاکستانی حکومت کے بہت مشکور ہیں۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک سے منسوب گوردوارہ دربار صاحب کا بھارت کے ساتھ ضلع نارووال سے ملحقہ راستہ کھولنے پر سکھوں کی خوشی کی انتہا نہیں ،بھارت سے آئے سکھ یاتری پرامید ہیں کہ یہ راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے راستے بھی کھولنے کے ساتھ امن کا باعث بھی ہوگی۔

گردوارہ کرتارپور صاحب


خیال رہے کرتارپورراہداری کےذریعے بھارتی سکھ بنا ویزے کےکرتارپورصاحب درشن کے لیے آسکیں گے،  بھارت سےپاکستان کرتارپورراہدری کافاصلہ4.5کلومیٹرپرمحیط ہے، بابا جی گرونانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال یہاں گزارے۔

گردوارہ کرتارپور صاحب دربار صاحب سکھ یاتریوں کے بہت مقدس مقام کی حثیت رکھتاہے، بابا جی گرونانک دیو جی نے زندگی کے اخری 18 سال  خداوند کی عبادت کرنے کے ساتھ لوگوں کی خدمت بھی کی۔

مزید پڑھیں : امیدہےکرتارپورراہداری کی وجہ سے اور راہیں کھلیں گی ،ترجمان

یاد رہے 22 نومبر کو بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپوربارڈرکھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں