تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم کی اللہ کے حضورحاضری ، عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ : وزیراعظم عمران خان نے امریکا روانگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، اس موقع پر عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں نوافل ادا کئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے مشن پر امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم نے اللہ کے حضور حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچے ، جہاں انھوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اوردیگر ارکان نے بھی عمرہ ادا کیا اور کشمیر اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم اور وفد کے لئے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، خانہ کعبہ میں انھوں نے نوافل کی ادائیگی کی اور کشمیر اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم نمازجمعہ وفد کے ساتھ حرم شریف میں ادا کریں گے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے ، جہاں وہ 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیراٹھائیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےاہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر ساتھ کھڑے ہونے کا عزم

وزیراعظم نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کوخطرے پر سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم دھرایا جبکہ وزیراعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -