The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، مکہ کے گورنرشہزادہ خالدبن فیصل اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو الوداع کیا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہدکی دعوت پروزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب کادورہ کیا ، ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا ، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم نےاسلامی اتحادکےفروغ میں سعودی فرمانرواکےکردارکی تعریف اور عالم اسلام کودرپیش مسائل کےحل میں سعودی کردارکی تعریف کرتے ہوئے علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کیلئےسعودی عرب کےکردارکوسراہا۔

دورہ سعودی عرب میں مشترکہ مفادات پرمبنی تعاون کیلئےسپریم کوآرڈی نیشن کونسل کےآغازکااعلان کیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کو جدید ترقی یافتہ بنانے کیلئے مستقل حمایت اور وزیراعظم کےوژن کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعلقات میں تعاون پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے باہمی طےشدہ اہداف کے حصول کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کوجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے ایل اوسی پرپاکستان اوربھارت میں حالیہ مفاہمت کاخیرمقدم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےپاکستان بھارت کےدرمیان بات چیت کی اہمیت پرزور دیا جبکہ وزیراعظم نےسعودی عرب کوجی20سربراہی اجلاسوں کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے اجلاس میں اقتصادی، ترقیاتی، ماحولیاتی، صحت،توانائی اور دیگر فیصلوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اورمشرق وسطیٰ گرین منصوبےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا امیدہےایسےمنصوبوں سےخطےکےافراد اورماحول پر مثبت  اثرپڑے گا جبکہ سعودی ولی عہدنےپاکستان کے10 بلین ٹری منصوبےکوسراہا۔

دونوں ممالک کے درمیان منشیات،سائیکوٹروپک مادہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے یاداشتوں ، پاکستان میں توانائی،ہائیڈروپاورجنریشن،انفرااسٹرکچر ، مواصلات اورآبی وسائل کےشعبےمیں ترقی کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے ، دونوں ممالک میں سزایافتہ قیدیوں کےتبادلےسےمتعلق بھی معاہدہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان اورخاتون اوّل نےعمرےکی سعادت حاصل کرلی، وزیراعظم اوروفدکیلئےخانہ کعبہ کادروازہ خصوصی طورپرکھولاگیا ، جہاں وزیراعظم اور خاتون اوّل اوروفدنے خانہ کعبہ کے اندرنوافل ادا کیے۔

وزیراعظم عمران خان کیلئےروضہ رسولﷺ کےدروازےکھولے گئے اور وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پرحاضری دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں